QR codeQR code

ایرانی کورونا ویکسین کلینکل ٹرائل کا باضابطہ آغاز

28 Feb 2021 گھنٹہ 22:00

ایرانی ماہرین کی تیار کردہ دوسری کورونا ویکسین، کوو پارس کے کلینکل ٹرائل کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے


ایرانی ماہرین کی تیار کردہ دوسری کورونا ویکسین، کوو پارس کے کلینکل ٹرائل کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

ری کمبینینٹ پروٹین سے تیار کی جانے والی دوسری ایرانی کورونا ویکسین کوو پارس کی انسانی آزمائش کا آغاز ایک تقریب کے دوران کیا گیا اور پہلے مرحلے میں دو رضاکاروں کو اس کا ٹیکہ لگایا گیا۔

یہ ویکسین ایران کی معروف کمپنی رازی ویکسین اینڈ سیرم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تیار کی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ کمپنی کے ڈائریکٹر ریسرچ محمد حسن فلاح مہرآبادی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک سو تینتیس رضاکاروں کو یہ ٹیکہ لگایا جائےگا جن کا پہلا گروپ تیرہ رضاکاروں پر مشتمل ہوگا جبکہ باقی تیس تیس کے گروپ بتدریج مطالعے میں شامل کیے جائیں گے۔

ایرانی ماہرین کی تیار کردہ دوسری کورونا ویکسین کوو پارس کی رونمائی گزشتہ دنوں ایک خصوصی تقریب کے دوران کی گئی تھی جس میں صدر کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سورنا ستاری اور وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی بھی شریک تھے۔

عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ معیار کے مطابق تیار کی جانے والی یہ ویکسین بیک وقت انجکشن یا سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل کی جاسکتی ہے۔

ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کوو پارس ری کمبینینٹ ویکسین کے استعمال کی منظوری دے چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 494773

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494773/ایرانی-کورونا-ویکسین-کلینکل-ٹرائل-کا-باضابطہ-آغاز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com