QR codeQR code

بائیڈن کے خطاب کے دوران کیپیٹل ہل کو اڑانے کی دھمکی

26 Feb 2021 گھنٹہ 16:28

امریکہ میں کیپیٹل ہل پولیس چیف یوگانند پٹمین نے کہا ہے کہ اس بات کی خفیہ اطلاع ملی ہے کہ امریکی باغی گروپ صدر جو بائیڈن کے آئندہ خطاب کے دوران کیپیٹل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں


امریکی پولیس نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے کی دھمکی کے پیش نظر کیپیٹل پولیس فورس کو بڑھایا جائے گا۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کیپیٹل ہل پولیس چیف یوگانند پٹمین نے کہا ہے کہ اس بات کی خفیہ اطلاع ملی ہے کہ امریکی باغی گروپ صدر جو بائیڈن کے آئندہ خطاب کے دوران کیپیٹل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

یوگانند پٹمین نے جمعرات کو کانگریس میں سماعت کے دوران کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ 6 جنوری کو موجود باغی گروپوں کے ممبر، کیپٹل ہل میں دھماکے اور زیادہ سے زیادہ ارکان کو مارنا چاہتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اس دھمکی کے پیش نظر کیپیٹل پولیس فورس کو بڑھایا جائے گا اور سیکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 6 جنوری کو ہونے والے واقعہ کے دوران پولیس افسران  سے تحقیقات کی جارہی ہے اور 6 جنوری کے واقعہ کے دوران کرپشن کی پاداش میں 6 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے کہنے پر اس کے حامیوں نے امریکی کانگریس پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور پولیس کے ساتھ ہونے والے تصادم میں درجنوں افراد اور پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 494496

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494496/بائیڈن-کے-خطاب-دوران-کیپیٹل-ہل-کو-اڑانے-کی-دھمکی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com