QR codeQR code

امريکی صدر نے رياست ٹيکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا

21 Feb 2021 گھنٹہ 16:48

امريکا ميں برف کے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر رياست ٹيکساس بجلی بحران کے باعث اندھيروں ميں ڈوب گئی، سخت سردی اور ہیٹر نہ ہونے کے باعث کئی افراد بستر میں ہی ہلاک ہوگئے ہونے کے باعث کئی افراد بستر میں ہی ہلاک ہوگئے


امريکا ميں برف کے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر رياست ٹيکساس بجلی بحران کے باعث اندھيروں ميں ڈوب گئی، سخت سردی اور ہیٹر نہ ہونے کے باعث کئی افراد بستر میں ہی ہلاک ہوگئے ہونے کے باعث کئی افراد بستر میں ہی ہلاک ہوگئے۔

برفانی طوفان کے باعث امريکا کی ايک تہائی آئل پراڈکشن رک گئی ہے، جب کہ 20 رياستوں ميں کرونا ويکسنيشن بھی معطل ہے۔

شدید موسم کے باعث ٹيکساس کا انتظامی ڈھانچہ ڈھے گيا۔ ريکارڈ توڑ سردی ميں بجلي اور پاني ناياب ہوگئے۔

ہزاروں مکانات کی چھتيں برف کے بوجھ تلے ڈھے گئی ہیں۔ امريکا کے نئے صدر جو بائيڈن نے رياست ٹيکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

براعظم شمالی امريکا میں اوکلاہوما، مسسپی اور ديگر کئی رياستيں بھی ایسی ہی صورت حال سے نبرد آزما ہیں۔ ملک بھر ميں سڑکوں کا نظام مفلوج، جب کہ روڈ ایکسیڈنٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ان علاقوں میں سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ گھر جہاں بجلی کے ہیٹر موجود تھے وہاں سردی سے بچنے کیلئے لوگوں بستروں میں ہی موت واقع ہوگئی


خبر کا کوڈ: 493932

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/493932/امريکی-صدر-نے-رياست-ٹيکساس-کو-ا-فت-زدہ-قرار-دے-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com