QR codeQR code

نیوزی لینڈ کا افغانستان سے فوج واپس بلانے کا اعلان

18 Feb 2021 گھنٹہ 11:26

نیوزی لینڈ نے افغانستان سے رواں برس مئی میں اپنے تمام فوجی اہلکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا


نیوزی لینڈ افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کو مئی تک نکال لے گا۔

نیوزی لینڈ نے افغانستان سے رواں برس مئی میں اپنے تمام فوجی اہلکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ 

اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جسینڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ 20 سال تک نیٹو اتحادی ہونے کی حیثیت سے افغانستان میں خدمات انجام دینے کے بعد اپنے باقی ماندہ فوجی اہلکاروں کو مئی میں وطن واپس بلا رہے ہیں۔

وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے مزید کہا کہ شورش زدہ ملک میں داخلی امن پائیدار سیاسی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اب افغانستان کی اندرونی طاقتوں کے درمیان مذاکرات بھی شروع ہوچکے ہیں اس لیے اب وہاں نیوزی لینڈ کی فوج کی مزید ضرورت نہیں۔


خبر کا کوڈ: 493539

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/493539/نیوزی-لینڈ-کا-افغانستان-سے-فوج-واپس-بلانے-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com