QR codeQR code

سعودی جارحیت کے دوران سیاسی عمل میں پیشرفت ناممکن

17 Feb 2021 گھنٹہ 18:46

محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ جارح قوتیں پہلے حملے بند اور یمن کا محاصرہ ختم کریں اس کے بعد ہی سفارتی اقدامات کو آگے بڑھانے کا امکان پایا جاتا ہے


سعودی عرب کے حملوں اور جارحیت کے دوران سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ممکن نہیں۔

 یہ بات یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان اور نیشنل سالویشن حکومت کے مذاکراتی وفد کے ترجمان محمد عبدالسلام  نے امریکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔

محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ جارح قوتیں پہلے حملے بند اور یمن کا محاصرہ ختم کریں اس کے بعد ہی سفارتی اقدامات کو آگے بڑھانے کا امکان پایا جاتا ہے۔

 انصار اللہ یمن اس سے پہلے چار بار سعودی اتحاد کے ساتھ مذاکرات کرچکی ہے جس میں الحدیدہ میں جنگ بندی بھی شامل تھی لیکن سعودی فوجی اتحاد نے آج تک جنگ بندی کی پابندی نہیں کی اور صنعا ایئر پورٹ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں انصاراللہ اور یمن کی سالویشن حکومت سے مختلف صوبوں میں سعودی جنگی اتحاد کے خلاف حملے بند اور پیشقدمی روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔    


خبر کا کوڈ: 493499

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/493499/سعودی-جارحیت-کے-دوران-سیاسی-عمل-میں-پیشرفت-ناممکن

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com