QR codeQR code

یورپ: دہشت گردی کی کوشش کرنے والے مشتبہ افراد گرفتار

13 Feb 2021 گھنٹہ 11:34

ڈنمارک میں حکام نے بتایا کہ مختلف کارروائیوں میں 13 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 7 پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ اسی سلسلے میں جرمنی میں بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے


یورپی ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کی کوشش کرنے والے13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے کیمیاوی مادہ بھی ضبط کیا ہے، جو دھماکہ خیز اشیا بنانے میں استعمال ہو سکتا تھا۔

ڈنمارک میں حکام نے بتایا کہ مختلف کارروائیوں میں 13 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 7 پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ اسی سلسلے میں جرمنی میں بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت انصاف نے ٹوئٹر پر بتایا کہ بدقسمتی سے اس کیس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈنمارک کے خلاف دہشت گردی کا خطرہ اب بھی سنگین ہے۔حکام نے مبینہ دہشت گردوں کی شہریت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

واضح رہے کہ یورپ سے بذریعہ ترکی داعشی عناصر کی شام اور عراق منتقلی کا کام مغربی ملکوں کے متعلقہ اداروں کی نگرانی اور ہماھنگی سے انجام پاتا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 492884

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/492884/یورپ-دہشت-گردی-کی-کوشش-کرنے-والے-مشتبہ-افراد-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com