QR codeQR code

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید

12 Feb 2021 گھنٹہ 10:46

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔  شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اورسپاہی عزیز شامل ہیں


پاکستان کے علاقے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاکستانی فوج کی جانب سے بجوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔  شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اورسپاہی عزیز شامل ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں،  قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 492794

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/492794/جنوبی-وزیرستان-میں-دہشت-گردوں-کی-فائرنگ-سے-4-جوان-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com