QR codeQR code

کابل میں تین بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق

10 Feb 2021 گھنٹہ 14:27

کابل پولیس کے ترجمان "فردوس فرامرز" نے بتایا ہے کہ بم کا پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر بارہ منٹ پر پغمان سٹی کے علاقے " قلعہ عبد العلی" میں ہوا  جس میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بموں کے بے درپے تین دھماکوں میں متعدد افراد کی جان لے لی۔

کابل کی پولیس نے بتایا ہے کہ شہر میں ہونے والے بموں کے تین دھماکوں میں دو افراد جاں بحق اور پانچ ز‍خمی ہو گئے ہيـں۔

کابل پولیس کے ترجمان "فردوس فرامرز" نے بتایا ہے کہ بم کا پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر بارہ منٹ پر پغمان سٹی کے علاقے " قلعہ عبد العلی" میں ہوا  جس میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بم کا دوسرا دھماکہ آٹھ بجکر 38 منٹ پر ہوا جو کابل سٹی کے علاقے" قوای مرکز" کیا گیا، اس واقعے میں ایک گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا کہ جس کے نتیجے میں کم از کم چار افرد زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق بم کا تیسرا دھماکہ آٹھ بجکر 55 منٹ پر ہوا، اس واقعے میں بھی ایک گاڑي کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے ایک شخص زخمی اور دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اگرچہ ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہيں کی ہے تاہم عام طور سے ان حملوں کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 492629

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/492629/کابل-میں-تین-بم-دھماکوں-متعدد-افراد-جاں-بحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com