QR codeQR code

ایرانی ماہرین کے تیار کردہ ڈینٹل ایمپلینٹ کی رونمائی

24 Jan 2021 گھنٹہ 4:05

ایرانی ماہرین نے بیرونی تعاون کے بغیر ڈینٹل ایمپلینٹ کی مقامی سطح پر تیاری شروع کردی ہے۔



ایرانی ماہرین کے تیار کردہ ڈینٹل ایمپلینٹ کی رونمائی ایک تقریب کے دوران کی گئی جس میں نائب صدر برائے سائنس وٹیکنالوجی سورنا ستاری بھی شریک تھے۔

یہ ڈینٹل ایمپلینٹ ایران کی نالج بیس کمپنی نے مقامی ٹیکنالوجی اور مودا سے تیار کیا ہے۔

اس سے پہلے ایسے ڈینٹل ایمپلینٹ معروف یورپی کمپنیوں کے اشتراک سے ایران کے اندر تیار کیے جاتے تھے۔

تاہم امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں اور یورپی کمپنیوں کے ایران سے چلے جانے کے بعد ملکی ماہرین نے اس کام کا بیڑہ  خود اٹھایا۔

ڈینٹل ایمپلینٹ کی اندرون ملک تیاری کے نتیجے میں ملک کو زر مبادلہ کی مد میں دس کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔

ایران کے نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سورنا ستاری نے ہفتے کے روز ڈینٹل ایمپلینٹ کی پروڈکشن لائن کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 490568

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490568/ایرانی-ماہرین-کے-تیار-کردہ-ڈینٹل-ایمپلینٹ-کی-رونمائی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com