QR codeQR code

مالی ؛ بم دھماکے میں اقوام متحدہ امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک۔

15 Jan 2021 گھنٹہ 16:35

مالی؛ بمبارا سے 20 کلومیٹر دور اقوام متحدہ کے امن مشن کی ایک گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔


افریقی ملک مالی میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں اقوام متحدہ امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مغربی افریقی ملک مالی کے علاقے بمبارا سے 20 کلومیٹر دور اقوام متحدہ کے امن مشن کی ایک گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں امن مشن کے 4 اہلکار ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مالی میں زیادہ تر القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروپس آپریٹ کرتے ہیں اور متعدد بار شدت پسندانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

مالی میں موجود اقوام متحدہ امن مشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں تاہم ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے ہے جب کہ مالی میں امن مشن کے اہلکاروں کی تعداد 13 ہزار کے قریب ہے۔


خبر کا کوڈ: 489709

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/489709/مالی-بم-دھماکے-میں-اقوام-متحدہ-امن-مشن-کے-4-اہلکار-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com