QR codeQR code

جوبائیڈن کی حلف برداری تک ملک میں ایمرجنسی نافذ۔

13 Jan 2021 گھنٹہ 16:06

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری تک دارالحکومت واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری تک دارالحکومت واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 24 جنوری کو نومنتخب جوبائیڈن کی حلف برداری اور انتخابی مراحل کی تکمیل تک دارالحکومت واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے وہائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایک ملاقات میں کیا۔

امریکی خفیہ ایجنسیوں اور ایف بی آئی نے جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مسلح حملوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا جب کہ واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں میں پُرتشدد مظاہروں کا امکان بھی ہے۔

ادھر امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر سمیت کئی ارکان نے صدر ٹرمپ کی معزولی کے لیے قرار داد جمع کرادی ہے اور اگر نائب صدر مائیک پینس اس قرار داد پر کارروائی نہیں کرتے تو صدر ٹرمپ کا مواخذہ کیا جائے گا۔

امریکہ میں اقتدار کی منتقلی میں پہلی بار کشیدگی کا سامنا ہے، صدر ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں پر اُن کے حامی مشتعل ہوگئے اور کانگریس کی عمارت پر حملہ کردیا تھا اس بلوے میں 5 افراد مارے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 489521

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/489521/جوبائیڈن-کی-حلف-برداری-تک-ملک-میں-ایمرجنسی-نافذ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com