QR codeQR code

حکومت برطانیہ، اسکاٹ لینڈ کے مالی خسارے کے لیے اقتصادی پیکیج منظور کرے۔

11 Jan 2021 گھنٹہ 1:05

اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی نے بریگزٹ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے، برطانیہ سے اربوں پونڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سربراہ اور برطانوی رکن پارلیمنٹ این بلیک فورڈ نے کہا ہے کہ بورس جانسن کی قیادت والی کنزرویٹو پارٹی، اسکاٹش تاجروں اور ملازمین سے معافی مانگے اور بریگزٹ سے ہماری معیشت کو پہنچنے والے طویل المدت نقصان کا ازالہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ کی معیشت اور تجارت کو اربوں پونڈ کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

این بلیک فورڈ نے بریگزٹ کو غیر ضروری اور اسکاٹش عوام کی خواہشات کے منافی قرار دیتے ہوئے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مالی خسارے کے تدارک کے لیے اقتصادی پیکیج منظور کرے۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ بریگزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کی وجہ سے اس علاقے کی صنعتوں، ملازمتوں اور عوام کو زبردست نقصان پہنچے گا اور خاص طور سے ماہی گیری کی صنعت بحران سے دوچار ہوجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 489184

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/489184/حکومت-برطانیہ-اسکاٹ-لینڈ-کے-مالی-خسارے-لیے-اقتصادی-پیکیج-منظور-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com