QR codeQR code

امریکہ، برطانیہ اور فرانس سے کورونا ویکسین نہیں لیں گے: رہبر معظم

11 Jan 2021 گھنٹہ 0:33

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے رہبر معظم کی برطانوی اور امریکی کورونا وائرس ویکسین سے متعلق ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے حالیہ خطاب میں امریکی اور برطانوی ویکیسن کی افادیت پر سوالات اٹھائے تھے جس کے پیش نظر آزادی اظہائے رائے کا ڈھونگ کرنے والے مغربی سوشل میڈیا نیٹورک ٹوئیٹر نے اس سے مربوط پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ اپنے بیان میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ وہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس سے کورونا ویکسین نہیں لیں گے۔

آپ نے ان ممالک کی ویکسین پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممالک قابل بھروسہ نہیں، کسی اور قابل بھروسہ ملک سے کورونا ویکسین لے سکتے ہیں۔

قائد انقلاب اسلامی کے دو روز قبل ہوئے خطاب کے بعد ایران میں امریکی اور برطانوی ویکسینسز کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔ 

تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ٹوئٹر نے آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے کی گئی اس ٹوئیٹ کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔

امریکی اور برطانوی ویکسین کے مطلوبہ نتایج کے سامنے نہ آنے کے باوجود بڑی تعداد میں یہ ویکسین مختلف ممالک کو بھیجی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 489179

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/489179/امریکہ-برطانیہ-اور-فرانس-سے-کورونا-ویکسین-نہیں-لیں-گے-رہبر-معظم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com