QR codeQR code

بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا، پاکستان

20 Dec 2020 گھنٹہ 19:41

پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خط لکھا دیا۔


پاکستان دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے یو این ملٹری آبزرور گروپ کی گاڑی پر حملے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے، بھارتی حملے کا معاملہ یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب نے خط کے ذریعے اٹھایا۔

پاکستان کی جانب سے یو این کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین اور ان کی گاڑی کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا، حملے کا مقصد پاکستان کے خلاف فاسٹ فلیگ آپریشن کی تیاری لگتا ہے، تاہم پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقبل مندوب کی جانب سے لکھے گئے خط میں بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے اور ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سے بھی آگاہ کیا، اور یو این پر زور دیا ہےکہ بھارتی حملے کی شفاف تحقیقات کی  جائے۔


خبر کا کوڈ: 486553

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/486553/بھارتی-فوج-نے-اقوام-متحدہ-کے-مبصرین-کی-گاڑی-کو-جان-بوجھ-کرنشانہ-بنایا-پاکستان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com