QR codeQR code

ایران: سن 1400 شمسی کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

2 Dec 2020 گھنٹہ 13:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے پارلیمانی معاون نے سن 1400 شمسی کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے پارلیمانی معاون نے سن 1400 شمسی کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے پارلیمانی معاون حسین علی امیری نے سن 1400 شمسی کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی اعلی کمیٹی کے رکن احمد امیر آبادی نے بجٹ وصول کرنے کے بعد کہا کہ سن 1400 کے بجٹ کو آج مطالعہ کے لئے پارلیمنٹ نمائندوں کو دے دیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ممبران دس دن تک بجٹ کا مطالعہ کریں گے اور اس کے بعد پارلیمنٹ کی تخصصی کمیٹیوں کو اپنی تجاویز پیش کریں گے اور تخصصی کمیٹیاں بھی دو ہفتہ تک بجٹ کا مطالعہ کریں گی جس کے بعد پارلیمنٹ میں بجٹ کے بارے میں بحث کا آغاز کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق صدر حسن روحانی طبی پروٹوکول کی رعایت کی وجہ سے سن 1400 کا بجٹ پیش کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں حاضر نہیں ہوئے صدر کے پارلیمانی معاون نے سن 1400 کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 484319

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/484319/ایران-سن-1400-شمسی-کا-بجٹ-پارلیمنٹ-میں-پیش

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com