QR codeQR code

شہید فخری زادے کی شہادت کے بعد صیہونی حکومت کی بوکھلاہٹ

1 Dec 2020 گھنٹہ 20:05

ایران کے ممتاز جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ پر قاتلانہ حملے اور ان کی شہادت واقع ہوجانے کے بعد اسرائیل نے حیفا میں اپنا آئرن ڈوم سسٹم قائم کر دیا ہے


غاصب صیہونی حکومت نے ساحلی شہر حیفا میں اپنا آئرن ڈوم سسٹم قائم کر دیا ہے۔

معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ممتاز جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ پر قاتلانہ حملے اور ان کی شہادت واقع ہوجانے کے بعد اسرائیل نے حیفا میں اپنا آئرن ڈوم سسٹم قائم کر دیا ہے۔

اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت نے اپنی فوج کو مکمل چوکس اور دنیا کے مختلف ملکوں میں اسرائیل کے سفارت خانوں میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے۔

دریں اثنا غاصب صیہونی حکومت کے ایک سیکورٹی ماہر نے کہا ہے کہ انٹیلیجینس ادارے موساد نے پہلے سے سوچے سمجھوتے منصوبے کے تحت اپنی ایک کاروائی کے تحت ایران کے جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ کا قتل کر دیا۔

العربیہ کی منگل کے روز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سیکورٹی ماہر اور موساد کے سابق افسر یوسی میلمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی طرح کی تصدیق یا تردید سے قطع نظر فخری زادہ کا قتل موساد کا کام  ہے اور یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ اسرائیل نے اس قسم کا اقدام کیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلح دہشت گرد عناصر نے جمعے کے روز ایران کے ممتاز اور معروف ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کی گاڑی کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنا کر انھیں شہید کر دیا۔

جمعے کے روز ایران کے ممتاز اور معروف ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کی گاڑی کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنا کر انھیں شہید کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 484220

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/484220/شہید-فخری-زادے-کی-شہادت-کے-بعد-صیہونی-حکومت-بوکھلاہٹ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com