QR codeQR code

بم دھماکہ منصوبہ بندی کا الزام، آسٹریلوی عالم دین کی شہریت منسوخ

25 Nov 2020 گھنٹہ 16:36

عبدالناصر کو عدالتی سزا کے بعد آسٹریلیا کی وزارت داخلہ نے ان کی شہریت منسوخ کردی تاہم وہ سزا کاٹنے تک آسٹریلوی شہری ہی تصور کیے جائیں گے۔ وہ پہلے شخص ہوں گے جن کی شہریت ملک میں رہنے کے دوران منسوخ کی گئی


آسٹریلیا نے فٹبال میچ کے دوران بم دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام پر الجزائر سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ مسلم اسکالر کی شہریت منسوخ کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عبدالناصر بن بریکہ پر دہشت گردوں کی ایسی ٹیم کی سربراہی کا الزام تھا جس نے ملبورن میں 2005 کو ہونے والے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بم نصب کیا تھا۔

آسٹریلیا کی عدالت نے مسلم اسکالر کو دہشت گردی کی تربیت دینے، دہشت گرد گروپ کا حصہ ہونے اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ممنوعہ مواد رکھنے پر 15 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عبدالناصر کو عدالتی سزا کے بعد آسٹریلیا کی وزارت داخلہ نے ان کی شہریت منسوخ کردی تاہم وہ سزا کاٹنے تک آسٹریلوی شہری ہی تصور کیے جائیں گے۔ وہ پہلے شخص ہوں گے جن کی شہریت ملک میں رہنے کے دوران منسوخ کی گئی۔

مسلم اسکالر عبدالناصر کے وکلاء شہریت کی منسوخی کے خلاف 90 دن میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

آسٹریلوی قوانین میں حالیہ تبدیلی کے باعث کسی بھی شخص کو دہشت گردی کے شبے میں حراست میں لیا جا سکتا ہے اور شہریت بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 483388

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483388/بم-دھماکہ-منصوبہ-بندی-کا-الزام-ا-سٹریلوی-عالم-دین-کی-شہریت-منسوخ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com