QR codeQR code

یمن میں سعودی اتحاد کی 299 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

23 Nov 2020 گھنٹہ 21:26

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 299 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔


یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 299 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں اور 51 مرتبہ توپخانوں کے گولے اور میزائل داغے گئے اور 236 بار بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 483157

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483157/یمن-میں-سعودی-اتحاد-کی-299-بار-جنگ-بندی-خلاف-ورزی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com