QR codeQR code

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کوئی حرج نہیں

22 Nov 2020 گھنٹہ 20:51

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں جی 20 کے ورچوئل اجلاس کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ ہی اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کا حامی رہا ہے


سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں جی 20 کے ورچوئل اجلاس کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ ہی اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے اس سے قبل اپنی تقریر میں اسرائیل کی سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری کی حمایت کی تھی۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج پر کہا کہ امید ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت بھی گزشتہ حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا ہو گی اور ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن نے انتخابات سے قبل کہا تھا کہ انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں وہ واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 483019

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483019/اسرائیل-کے-ساتھ-تعلقات-کی-بحالی-میں-کوئی-حرج-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com