QR codeQR code

شمالی عراق میں داعش کے حملے میں کم از کم انیس افراد جاں بحق و زخمی

22 Nov 2020 گھنٹہ 20:38

دہشت گردانہ حملہ صوبے صلاح الدین میں واقع بیجی کے علاقے المسحک کے علاقے میں کیا گیا جس میں پانچ پولیس اہلکار سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے


شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے ایک علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملے میں کم از کم انیس افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ صوبے صلاح الدین میں واقع بیجی کے علاقے المسحک کے علاقے میں کیا گیا جس میں پانچ پولیس اہلکار سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والوں میں دو فوجی، عوامی رضاکار فورس کے دو اہلکار اور دو عام شہری بھی شامل ہیں۔

اس حملے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں متعدد سیکورٹی اہلکار بتائے جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں منجملہ دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر روپوش ہیں جو وقتاً فوقتاً دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی عوام میں دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 483016

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483016/شمالی-عراق-میں-داعش-کے-حملے-کم-انیس-افراد-جاں-بحق-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com