QR codeQR code

کابل مسلسل دوسرے روز بھی دھماکوں کی زد میں

22 Nov 2020 گھنٹہ 20:24

افغانستان کے دارالحکومت میں ایئرپورٹ کے نزدیک آرمی کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افسران شدید زخمی ہوگئے


افغانستان کے دارالحکومت میں ایئرپورٹ کے نزدیک آرمی کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افسران شدید زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل مسلسل دوسرے روز بھی دھماکوں کی زد میں آرہا، آج ہونے والے دو دھماکوں میں 7 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 فوجی افسران بھی شامل ہیں۔

پہلا دھماکا ایئرپورٹ کے راستے پر ہوا جہاں افغان آرمی کی گاڑی کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ گاڑی میں موجود چاروں افسران شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

کابل میں آج دوسرا دھماکا صبح 6 بجے ہوا جس میں ایک شہری کی گاڑی کو مقناطیسی بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ کار میں موجود ڈرائیور حملے میں شدید زخمی ہوگیا جب کہ دو راہگیروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں دو دھماکوں کے بعد مختلف مقامات پر 23 راکٹس سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 483012

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483012/کابل-مسلسل-دوسرے-روز-بھی-دھماکوں-کی-زد-میں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com