QR codeQR code

پاکستان :کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ،

20 Nov 2020 گھنٹہ 16:24

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار 562 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752 ، پنجاب میں ایک لاکھ12 ہزار 893، خیبرپختونخوا 43 ہزار 359 ، اسلام آباد میں 25 ہزار 719، بلوچستان میں 16 ہزار 642 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 806 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 تعداد ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 482770

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/482770/پاکستان-کورونا-وائرس-کے-فعال-کیسز-میں-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com