QR codeQR code

اسلام آباد ایران و عراق کے زیارتی سفر کی سہولیات فراہم کرے گا۔ : پیر نورالحق

19 Nov 2020 گھنٹہ 23:02

پاکستان: زیارت کے لئے ایران جانے والے قافلوں کو بھی حج کے سفر کی طرح منظم طور پر روانہ کیا جائے گا۔وزیر مذہبی امور


پاکستان کے وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایران و عراق کے زیارتی سفر میں سہولیات کے لئے ایک جامع پالیسی شروع کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق پیر نورالحق قادری نے اسلام آباد میں بعض وزرا کے ساتھ ہونے والی ایک نشست میں کہا کہ حکومت، زیارات اور مذہبی رسومات کی ادائگی کی غرض سے روانہ ہونے والے پاکستانی شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ زیارت کے لئے ایران جانے والے قافلوں کو بھی حج کے سفر کی طرح منظم طور پر روانہ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی شہری زیارت و سیاحت اور مذہبی و ثقافتی امور کے تحت ایران، عراق اور شام کا سفر کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 482713

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/482713/اسلام-آباد-ایران-عراق-کے-زیارتی-سفر-کی-سہولیات-فراہم-کرے-گا-پیر-نورالحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com