QR codeQR code

ایران؛ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو بیاسی افراد جاں بحق

17 Nov 2020 گھنٹہ 23:16

ایران میں تیرہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو بیاسی مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔


ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے تیرہ ہزار تین سو باون افراد متاثر ہوئے جن میں سے تین ہزار اناسی مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو بیاسی افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بیالیس ہزار چار سو اکسٹھ ہو گئی ہے۔

سیما لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا کے سات لاکھ اٹھاسی ہزار چار سو تہتر مریضوں میں سے پانچ لاکھ ستر ہزار سات سو چوہتر افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں. دنیا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد پانچ کروڑ پچاس لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جن میں سے تیرہ لاکھ تینتیس ہزار سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 482495

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/482495/ایران-چوبیس-گھنٹے-میں-کورونا-سے-چار-سو-بیاسی-افراد-جاں-بحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com