QR codeQR code

دشمن کے جارحانہ اقدامت اسلامی وحدت کو نقصان پہنچانے کے لئے ہیں

2 Nov 2020 گھنٹہ 16:43

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام کے تمام تر جارحانہ اور تسلط پسندانہ اقدامت صرف اس لئے ہیں تاکہ وہ اسلامی وحدت کو نقصان پہنچا سکے


عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام کے تمام تر جارحانہ اور تسلط پسندانہ اقدامت صرف اس لئے ہیں تاکہ وہ اسلامی وحدت کو نقصان پہنچا سکے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

اس موقع پر روس اور ترکی کے مہمانوں پر مشتمل ویبینا رسے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری کا کہنا تھا کہ خداوند متعال نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ ہم تمام انسانوں کا امتحان لیں گے۔ لیکن ہمیں یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ یہ آزمائشیں انسانی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں موثر واقع ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ثقافت دراصل برادری اور دوستی کے زیر سایہ ہے اور احدت امت کا معنیٰ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔ کورونا کی وبا نے یہ دکھا دیا ہے کہ انسان کتنا بے بس اور لاچار ہے اور یہ وحدت و اتحاد انسان کو کتنی طاقت عطا کرتا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہم مسلمان قرآن کریم اور رسول گرامی قدر ص کی ہدایات پر عمل پیرا ہوکر اور اپنے دینی مشترکات سے استفادہ کرتے ہوئے اس صورتحال میں ایک دوسرے کے دست و بازو ن سکتے ہیں۔

ڈاکٹر شہریاری نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دشمن نے وتحاد و وحدت کے معنیٰ کو بخوبی درک کرلیا ہے اسی وجہ سے وہ چاہتا ہے کہ امت واحدہ کے نظریہ میں خلل پیدا کرے۔ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی ہو یا امریکی فوجیوں کی اس خطے میں موجودگی، یہ تمام باتیں صرف اسی لئے ہیں تاکہ دشمن اسلامی وحدت کو دو بارہ کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ بیرونی عناصر ہمارے آپسی معاملات میں خلل پیدا کریں۔


خبر کا کوڈ: 480822

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/480822/دشمن-کے-جارحانہ-اقدامت-اسلامی-وحدت-کو-نقصان-پہنچانے-لئے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com