QR codeQR code

"مصائب اور مشکلات میں مسلمان ماہرین اور دانشوروں کا کردار" ویبینار

2 Nov 2020 گھنٹہ 14:14

چونتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں "مصائب اور مشکلات میں مسلمان ماہرین اور دانشوروں کا کردار" کے عنوان سے ویبینار کا اہتمام کیا گیا


چونتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں "مصائب اور مشکلات میں مسلمان ماہرین اور دانشوروں کا کردار" کے عنوان سے ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
 
اس ویبینار سے گفتگو کرتے ہوئے معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ عالم دین کعبہ کی مانند ہوتا ہے جس طرح کعبہ کا مقام و منزلت ہے اسی طرح فقہاء اور علمائے کرام کا مقام و منزلت ہے۔ فقہائے کرام مذہبی رہنما ہیں اور انہیں چاہئے کے عوام کو دین اور علم کی جانب متوجہ کریں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ بھی ایک عالم دین کا وظیفہ ہے کہ ہر طرح کے حالات میں تعاون اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ مشکلات میں معاشرے کو پرسکون رکھیں اور جس شخص سے کسی بھی معاشرے کو فائدہ پہنچے خدا کے یہاں اسکا ثواب محفوظ ہے۔

مہمانوں کا کہنا تھا کہ یہ وائرس الہی امتحان ہے اور شاید ہمیں اس سے بھی سخت آزمائش اور امتحان سے گذرنا پڑے کیونکہ اس طرح کی آزمائشیں مومنوں کے درجات میں بلنی کا سبب بنتی ہیں۔

معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک عام اسلام میں جس طرح کے جرائم انجام دینا چاہتے ہیں انجام دیتے ہیں کیونکہ ان کے کارندے القاعدہ اور داعش کی طرح بے دین افراد پر مشتمل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 480796

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/480796/مصائب-اور-مشکلات-میں-مسلمان-ماہرین-دانشوروں-کا-کردار-ویبینار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com