QR codeQR code

ایران فرانس میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ جواد ظریف

31 Oct 2020 گھنٹہ 0:01

انتہائی گھناؤنے اور اشتعال انگیز اقدامات کے ذریعے امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔ایرانی وزیر خارجہ


اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فرانس کے شہر نیس میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت، اشتعال اور تشدد کی اس صورتحال کو منطق اور دانش کے ذریعے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سب کو یہ بات جان لینا چاہیے کہ انتہا پسندی مزید انتہا پسندی کا باعث بنتی ہے لہذا انتہائی گھناؤنے اور اشتعال انگیز اقدامات کے ذریعے امن کا حصول ناممکن ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو جنوب مشرقی فرانس کے شہر نیس کے ایک کلیسا پر ہونے والے حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 480494

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/480494/ایران-فرانس-میں-دہشت-گردی-کے-واقعے-کی-مذمت-کرتا-ہے-جواد-ظریف

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com