QR codeQR code

مولوی نذیر احمد سلامی

کورونا نے مختلف شعبہ ہائے زندگی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے

30 Oct 2020 گھنٹہ 12:23

دنیا میں کوئی بھی چیز شر مطلق نہیں ہے اور ہمیں چاہئے کہ اس وائرس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے روشن زاویوں کے سلسلے میں بے توجہی نہ کریں


چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس میں مجلس خبرگان رھبری میں سیستان وبلوچستان کے نمائندے مولوی نذیر احمد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں تمام تر افکار و نظریات کو کم اخراجات کے ذریعے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جاسکتا ہے۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
 
کانفرنس میں " مشکلا ت و مصائب میں مذہبی اور روحانی مبانی اور چیلنجز" کے عنوان سے منعقدہ ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے مجلس خبرگان رہبری میں سیستان و بلوچستان کے نمائندے مولوی نذیر احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے مختلف شعبہ ہائے زندگی کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی چیز شر مطلق نہیں ہے اور ہمیں چاہئے کہ اس وائرس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے روشن زاویوں کے سلسلے میں بے توجہی نہ کریں۔
 
مولوی نذیر احمد سلامی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اجتماعی فاصلہ گذاری، قرنطینہ، اور ویک دوسرے سے رابطوں میں کمی کی وجہ سے لوگوں کا رجحان سوشل میڈیا کی جانب بڑھ گیا ہے اور کورونا کے بعد بھی لوگ رابطے کے اس ذریعے کو اپنائے رہیں گے اور یہ ذریعہ عوام اور حکام کے درمیان بھی رابطے کا اصلی اور بنیادی ذریعہ بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  عالمی مجلس تقریب مذاہب کسی ایک ملک تک محدود نہیں ہے اور یہ بین الاقوامی اہداف رکھتی ہے۔ موجودہ صورتحال نے اس ادارے کے لئے یہ موقع فرہام کیا ہے کہ یہ ادارہ پہلے سے کہیں زیادہ موثر واقع ہوسکتا ہے ۔
 


خبر کا کوڈ: 480420

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/480420/کورونا-نے-مختلف-شعبہ-ہائے-زندگی-کو-اپنی-لپیٹ-میں-لیا-ہوا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com