QR codeQR code

آذربائیجان اور آرمینیا نئے سیز فائر معاہدے پر متفق،

26 Oct 2020 گھنٹہ 17:05

آذربائیجان اور آرمینیا نئے سیز فائر معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔



رپورٹ کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیر کے روز سے نئے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گا۔

اس سے قبل ماسکو میں بھی آذربائیجان اور آرمینیا نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے چند گھنٹوں بعد ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین قرہ باغ کے تنازع پر 27 ستمبر سے جنگ شروع ہوئی جس می اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 479952

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/479952/ا-ذربائیجان-اور-ا-رمینیا-نئے-سیز-فائر-معاہدے-پر-متفق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com