QR codeQR code

انڈونیشیا نے امریکی جاسوسی طیاروں کو لینڈنگ سے انکار کردیا۔

21 Oct 2020 گھنٹہ 15:17

انڈونیشیا نے امریکی جاسوسی طیاروں کو ایندھن بھرنے کے لیے اپنی سرزمین میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔


خبررساں ادارے کے مطابق چین کی سمندری نگرانی کے لیے امریکی ’پی ایٹ یو سائیڈن جاسوسی طیاروں‘ کو پرواز کے دوران انڈونیشیا میں اتر کر ایندھن بھرنا پڑے گا جس کے لیے امریکا نے انڈونیشیا سے طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دینے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

تاہم ایک سینیئر انڈونیشی عہدیدار نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ امریکی حکام نے جولائی اور اگست کے درمیان وزرائے دفاع اور خارجہ سے رابطہ کیا تھا جس پر حکومتی وزرا کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں حکومت نے امریکی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ دفاع یا انڈونیشیا میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بیک ٹو ڈور مذاکرات جاری ہوں۔


خبر کا کوڈ: 479483

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/479483/انڈونیشیا-نے-امریکی-جاسوسی-طیاروں-کو-لینڈنگ-سے-انکار-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com