QR codeQR code

پاکستان بھاری اکثریت سے انسانی حقوق کونسل کا رُکن منتخب،

14 Oct 2020 گھنٹہ 15:20

پاکستان کو اتنی کثیر تعداد میں ووٹوں کا ملنا،عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔شاہ محمود قریشی


پاکستان نے بھاری اکثریت سے آئندہ تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رُکن منتخب ہوکر ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں پاکستان نے ریکارڈ ووٹ حاصل کئے اور 191 میں سے 169 ووٹس لینے میں کامیاب ہوا۔ پاکستان نے ایشیا پیسیفک ریجنل میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو اتنی کثیر تعداد میں ووٹوں کا ملنا،عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے آواز بلند کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کونسل، اقوام متحدہ کا ایک انتہائی اہم فورم ہے. اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ہماری درخواست پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نہ صرف نوٹس لیا بلکہ ان مظالم کو رپورٹس کی شکل میں مرتب کیا اور بھارت کے غیر قانونی اقدام کا پردہ چاک کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا پاکستان، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پلیٹ فارم پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم باسیوں سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتا رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 478792

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/478792/پاکستان-بھاری-اکثریت-سے-انسانی-حقوق-کونسل-کا-ر-کن-منتخب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com