QR codeQR code

مولانا عادل خان کے قتل کی شدید مذمت

11 Oct 2020 گھنٹہ 19:37

شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی نے مولانا عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے


شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی نے مولانا عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی نے کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے لواحقین اور پیروکاروں کو تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا مولانا عادل خان کا قتل ملک میں فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے کے لئے اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے حکومت سندھ سے مولانا عادل کے قاتلوں کو گرفتار کرنے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 478490

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/478490/مولانا-عادل-خان-کے-قتل-کی-شدید-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com