QR codeQR code

کینیڈا ؛ ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

27 Sep 2020 گھنٹہ 19:41

کینیڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔


خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا، ملبے سے دو افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 48 سالہ خاتون اور 59 سالہ شخص شامل ہیں، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

تاحال طیارے حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔


خبر کا کوڈ: 477133

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/477133/کینیڈا-ایک-انجن-والا-چھوٹا-طیارہ-گر-کر-تباہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com