QR codeQR code

بغداد میں امریکی سفارتخانہ کو بند کرنے کی دھمکی

26 Sep 2020 گھنٹہ 16:05

امریکہ کے وزیر خارجہ مایک پومپئو نے عراقی حکام کو دھمکی دی ہے کہ وہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کو بند کر دیں گے۔


امریکہ کے وزیر خارجہ نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ مایک پومپئو نے عراقی حکام کو دھمکی دی ہے کہ وہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کو بند کر دیں گے۔

عراق کے صدر برہم صالح نے پیر کے روزعراق کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مایک پومپئو نے ان سے کہا تھا کہ اگرعراق میں امریکی سفارتخانہ اور امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملے بند نہ ہوئے تو امریکہ بغداد میں اپنے سفارتخانے کو بند کر دے گا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بغداد میں امریکی سفارتخانے کو بند کرنے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے،  بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پرمتعدد بار راکٹ داغے گئے۔


خبر کا کوڈ: 476987

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/476987/بغداد-میں-امریکی-سفارتخانہ-کو-بند-کرنے-کی-دھمکی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com