>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - اسرائیل کی امارات کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی سختی سے مخالفت، - پرنٹ کریں

QR codeQR code

اسرائیل کی امارات کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی سختی سے مخالفت،

25 Sep 2020 گھنٹہ 23:30

امیکم نورکم کی اسرائیل کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو ایف-35 جنگی طیارے فروخت کئے جانے کی سختی سے مخالفت،


اسرائیل کی فضائیہ کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات کو ایف-35 جنگی طیارے فروخت کئے جانے کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق امیکم نورکم نے اسرائیل کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو ایف-35 جنگی طیارے فروخت کئے جانے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

امیکم نورکم نے کہا کہ یہ تشویش کا موضوع ہے۔ صیہونی حکومت کی فضائیہ کے سربراہ کے مطابق اس سے جہاں علاقے میں اسٹراٹیجک توازن خراب ہوگا وہیں کم مدت میں اس کے برے نتائج علاقے میں برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ایف-35 جنگی طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی جس کی اسرائیل میں وسیع پیمانے پر مخالفت ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 476904

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/476904/اسرائیل-کی-امارات-کو-ایف-35-طیارے-فروخت-کرنے-سختی-سے-مخالفت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com