QR codeQR code

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے آسمان کا رنگ نارنجی ہوگیا۔

11 Sep 2020 گھنٹہ 0:29

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کا دھواں سان فرانسسکو کے علاقے میں پھیلنے سے آسمان کا رنگ نارنجی ہوگیا۔


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کا دھواں سان فرانسسکو کے علاقے میں پھیلنے سے آسمان کا رنگ نارنجی ہوگیا جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں گھر تباہ اور 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں شمالی کیلیفورنیا میں 3، اوریگون ریاست کے علاقے میں بھی 3 اور واشنگٹن میں ایک ہلاکت ہوئی۔

اوریگون ریاست میں 100 بڑے مقامات پر ہونے والی آتشزدگی دیگر مغربی ریاستوں میں پھیل رہی ہے اور حکام کے مطابق کیلیفورنیا میں 64 ہزار افراد کو اب تک محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ عملہ 28 مقامات آگ بجھانے میں مصوف ہے۔

صرف بٹ کاؤنٹی کے علاقے میں ایک تہائی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جہاں 17 اگست کو جنگلات میں لگنے والی آگ 2 لاکھ ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔

کیلیفورنیا میں تیز ہواؤں کے باعث دھواں پھیلنے سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے جبکہ صبح کے وقت تک یہی صورتحال برقرار تھی اور ماہرین کے مطابق دھوئیں سے آسمان کا رنگ نارنجی ہونا غیرمعمولی ہے۔


خبر کا کوڈ: 475455

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/475455/کیلیفورنیا-کے-جنگلات-میں-لگی-آگ-سے-آسمان-کا-رنگ-نارنجی-ہوگیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com