QR codeQR code

پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں کے ملائیشیا میں داخلے پر پابندی عائد –

9 Sep 2020 گھنٹہ 10:18

ملائیشیا نے پاکستان سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔


ملائیشیا نے پاکستان سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جہاں کورونا وائرس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ملائیشیا نے ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہوں۔ ان پابندیوں کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوچکا ہے۔

ملائیشیا امیگریشن کی جانب سے فیس بک پر ان 23 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی جن کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی اس فہرست میںمذکورہ فہرست میں پاکستان، سعودی عرب، بنگلا دیش، عراق، ترکی، اٹلی، بھارت، امریکا، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقہ، میکسیکو، اسپین، چلی، ارجنٹینا، برطانیہ، فرانس، فلپائن اور انڈونیشیا، ایران، شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملائشیا میں کورونا وبا کے 10 ہزار کے لگ بھگ کیسز سامنے آئے ہیں اور 128 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جنوری میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ملائیشیا نے وبا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اُٹھائے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 475299

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/475299/پاکستان-سمیت-23-ممالک-کے-شہریوں-ملائیشیا-میں-داخلے-پر-پابندی-عائد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com