QR codeQR code

تہران اور انقرہ کا علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر زور،

9 Sep 2020 گھنٹہ 9:15

ایران اور ترکی کے صدور کا کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے ضروری دواؤں اور طبی وسائل کی فراہم پر تاکید۔


ایران اور ترکی کے سربراہان مملکت نے دونوں ملکوں کے اسٹریٹیجک تعلقات کی اعلی کونسل کی چھٹی نشست کے اختتام پر ایک بیان جاری کر کے تہران اور انقرہ کے مشترکہ مفادات کے تناظر میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے جاری رہنے اور اس کے فروغ پر زور دیا ہے۔

یہ نشست صدر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی مشترکہ صدارت میں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے کئي وزراء بھی شریک تھے۔ ایران اور ترکی کے صدور نے مشترکہ بیان میں کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے ضروری دواؤں اور طبی وسائل کی فراہم پر تاکید کی۔

صدر روحانی اور صدر اردوغان نے اپنے مشترکہ بیان میں بیت المقدس کے دارالحکومت والی ایک خودمختار فلسطینی حکومت کے قیام پر زور دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو کمزور کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں فلسطین کے لیے اپنے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیر الفریقی سفارتکاری کے ایک نمایاں کارنامے کی حیثیت سے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور عالمی تنظیموں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 475282

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/475282/تہران-اور-انقرہ-کا-علاقائی-بین-الاقوامی-تعاون-کے-فروغ-پر-زور

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com