QR codeQR code

ایران ریسائکلنگ کی ٹیکنالوجی کا حامل دنیا کا چوتھا ملک

8 Sep 2020 گھنٹہ 17:26

اربن ڈائی آکسائیڈ کی ریسائکلنگ کا پہلا سسٹم شہر کرد میں تیار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل صرف امریکہ اور جاپان کی کمپنیاں ہی یہ سسٹم تیار کرتی تھیں اور ایران یہ سسٹم تیار کر کے دنیا میں ریسائکلنگ کی اس ٹیکنالوجی کے حامل ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا


ایران کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس مشینوں اور اس کی پیداوار نیز ریسائکلنگ کی ٹیکنالوجی کا حامل دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

ایران کے صوبے چہار محال و بختیاری کے صنعت و تجارت و معدنیات کے ادارے کے سربراہ سجاد رستمی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ریسائکلنگ کا پہلا سسٹم شہر کرد میں تیار کیا گیا کہا کہ اس سے قبل صرف امریکہ اور جاپان کی کمپنیاں ہی یہ سسٹم تیار کرتی تھیں اور ایران یہ سسٹم تیار کر کے دنیا میں ریسائکلنگ کی اس ٹیکنالوجی کے حامل ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کاربن ڈائی آ‎کسائیڈ کی ریسائکلنگ کی ٹیکنالوجی کا حامل دنیا کا چوتھا ملک ہے۔

ایران کے صوبے چہار محال و بختیاری کے صنعت و تجارت و معدنیات کے ادارے کے سربراہ سجاد رستمی نے کہا کہ کاربن ڈائی ‎کسائیڈ کی ریسائکلنگ کا یہ سسٹم بجلی گھروں، ریفائنریوں، پیٹرو کیمیکل کمپلیکسوں اور پلاٹنگ انڈسٹریز کی چمنیوں پر نصب کر کے لاکھوں ٹن کاربن ڈائی ‎آکسائیڈ گیس کو ماحولیات میں  پھیلنے سے روک لیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 475237

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/475237/ایران-ریسائکلنگ-کی-ٹیکنالوجی-کا-حامل-دنیا-چوتھا-ملک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com