QR codeQR code

حزب اللہ نے صیہونی ڈرون مار گرایا،

23 Aug 2020 گھنٹہ 18:53

لبنان کے فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک اسرائیلی ڈرون کومار گرایا ہے۔حزب اللہ


حزب اللہ کا کہنا ہے کہ لبنان کے فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک اسرائیلی ڈرون کومار گرایا ہے۔

رپورٹ کےمطابق، حزب اللہ کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے علاقے «عیتا الشعب» میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کو جو سنیچر کی رات لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، مزاحمت کے جیالوں نے مار گرایا۔

حزب اللہ کے مطابق ڈرون طیارے کا ملبہ حزب اللہ کے قبضے میں ہے۔ المنار نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے بھی اپنے ایک ڈرون طیارے کی سرنگونی کا اعتراف کیا ہے جو اس کے مطابق آپریشن پر تھا۔


خبر کا کوڈ: 473697

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/473697/حزب-اللہ-نے-صیہونی-ڈرون-مار-گرایا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com