>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - آیت اللہ تسخیری امام خمینی رح کے شاگرد تھے - پرنٹ کریں

QR codeQR code

زہرا الہیان

آیت اللہ تسخیری امام خمینی رح کے شاگرد تھے

20 Aug 2020 گھنٹہ 18:51

انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشنز یونین کی سربراہ زہرا الہیان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ تسخیری نے اپنی پوری زندگی اسلامی وحدت کے لئے صرف کردی اور ان کا اس دنیا سے چلے جانا عالم اسلام اور عالم تشیع کے لئے کسی نقصان سے کم نہیں ہے


عالم اسلام کے عظیم عالم دین، رہبر انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کی شورائے عالی کے سربراہ آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر اسلامی جمہوریہ ایران کی طلباء تنظیموں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشنز یونین کی سربراہ زہرا الہیان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ تسخیری نے اپنی پوری زندگی اسلامی وحدت کے لئے صرف کردی اور ان کا اس دنیا سے چلے جانا عالم اسلام اور عالم تشیع کے لئے کسی نقصان سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آیت اللہ تسخیری امام خمینی رح کے شاگرد تھے اور ہمیں یہ فخر حاصل ہے کہ عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی میں ان کی راست کے زمانے میں ہماری یونین تشکیل پائی۔
 


خبر کا کوڈ: 473341

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/473341/آیت-اللہ-تسخیری-امام-خمینی-رح-کے-شاگرد-تھے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com