QR codeQR code

بیروت دھماکے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئں۔ اقوام متحدہ

11 Aug 2020 گھنٹہ 17:23

لبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ تباہی بہت بڑی ہے لیکن لبنان تنہا نہیں ہے۔ انتونیوگوتریس


رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے لبنان کی حالیہ صورتحال پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بیروت دھماکے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئں۔

انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ لبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ تباہی بہت بڑی ہے لیکن لبنان تنہا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ لبنان کے ساتھ کھڑا ہوکر ہرممکن مدد فراہم  کرے گا۔ یہ یکجہتی کا لمحہ ہے اور وقت آگیا ہے حالات کو بہتربنائیں۔

یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ میں لبنان کےعوام کے لیے بین الاقوامی تعاون کا مطالبہ کرتا ہوں۔ لبنان کےعوام کاغصہ جائز ہےان کی آوازسنی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ ہفتے ہونے والے دھماکوں کے بعد لبنان کی پوری حکومت مستعفیٰ ہو گئی ہے۔

دھماکوں کے بعد ہونے والے حکومت مخالف پر تشدد مظاہروں اور ہلاکتوں کے بعد لبنانی وزیراعظم حسن دیاب نے گزشتہ روز مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ چار اگست 2020 کی شام خطرناک دھماکوں نے لبنان میں قیامت برپا کر دی تھی اور چند لمحوں میں ہنستا بستا شہر قبرستان کا منظر پیش کرنے لگا تھا۔


خبر کا کوڈ: 472277

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/472277/بیروت-دھماکے-کی-شفاف-تحقیقات-ہونی-چاہیئں-اقوام-متحدہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com