QR codeQR code

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع انتقال کرگئے۔

8 Aug 2020 گھنٹہ 22:54

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العیش 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔


واس کے حوالے سے خبر ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العیش 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وہ علیل تھے ۔ 

اطلاعات  کے مطابق العیش 2014 سے اس عہدے پر تعینات تھے ، اس سے پہلے 2010 سے 2013 تک سعودی رائل ایئر فورس کے کمانڈر انچیف رہے ہیں۔

بتایاگیا ہے کہ 1952 ء میں جوف میں پیدا ہونیوالے محمد بن عبداللہ  نے 1970 میں رائل سعودی ایئرفورس میں شمولیت اختیار کی اور 1972 میں شاہ فیصل ایئر اکیڈمی سے پائلٹ کے طورپر گریجوایشن کی ، اور اسی سال ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ بن گئے ۔
 


خبر کا کوڈ: 471945

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/471945/سعودی-عرب-کے-نائب-وزیر-دفاع-انتقال-کرگئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com