QR codeQR code

جمشید شار مہد کی گرفتاری، انٹیلی جینس اداروں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت

4 Aug 2020 گھنٹہ 18:09

تھنڈر گروپ نے سن دوہزار آٹھ میں مرکزی ایران کے شہر شیراز کے حسینہ سید الشھدا میں بم کا دھماکہ کیا تھا


سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جینس ونگ کے سربراہ نے دہشت گرد گروہ تھنڈر کے سرغنہ کی گرفتاری کو ایرانی انٹیلی جینس اداروں کے تسلط اور طاقت کا ثبوت قرار دیا ہے۔

جنرل حسین طائب نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی وزارت انٹیلی جینس کے ہاتھوں دہشت گرد گروہ تھنڈر کے سرغنہ کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاری ہمارے انٹیلی جینس اداروں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے ہفتے کے روز امریکہ میں قائم ایران مخالف دہشت گرد گروہ تھنڈر کے سرغنہ جمشید شار مہد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

تھنڈر گروپ نے سن دوہزار آٹھ میں مرکزی ایران کے شہر شیراز کے حسینہ سید الشھدا میں بم کا دھماکہ کیا تھا جس میں چودہ عزادار شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔یہ گروپ حالیہ برسوں کے دوران ایران میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے متعدد منصوبے بنا چکا ہے جنہیں ایران کے سیکورٹی اداروں نے ناکام بنایا ہے.


خبر کا کوڈ: 471517

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/471517/جمشید-شار-مہد-کی-گرفتاری-انٹیلی-جینس-اداروں-مہارت-کا-منہ-بولتا-ثبوت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com