QR codeQR code

’ٹک ٹاک‘ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان ، ٹرمپ

2 Aug 2020 گھنٹہ 19:03

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف چینی ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے کو ایک ایسے انتظامی حکم نامے کی منظوری دیں گے جس کے بعد ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

امریکی حکام نے دعوی کیا تھا کہ ٹک ٹاک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور یہ امریکیوں کی ذاتی معلومات استعمال کر سکتی ہے۔ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا کے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے کہ اس ایپلی کیشن کو چینی حکام چلاتے ہیں یا اس کے صارفین کے ڈیٹا تک چینی حکومت کو رسائی ہے۔

واضح رہے کہ دیگر دنیا کی طرح  ٹک ٹاک امریکا میں بھی تیزی سے مقبول ہونے والی ایپلی کیشن ہے اور یہاں اس کے صارفین کی تعداد 8 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

مبینہ طور پر مائیکروسافٹ اور چینی کمپنی بائٹ ڈانس کے مابین ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے بات چت جاری ہے تاہم ٹرمپ کی جانب سے ایسے کسی سودے کی اجازت دینے کے امکانات نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایسے کسی سودے کی صورت میں چینی کمپنی بائٹ ڈانس امریکا میں ایپلی کیشن کے آپریشنز سے دست بردار ہوجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 471281

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/471281/ٹک-ٹاک-پر-پابندی-عائد-کرنے-کا-اعلان-ٹرمپ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com