QR codeQR code

بھارت میں کورونا بے قابو، دن بدن ابتر صورتحال

30 Jul 2020 گھنٹہ 15:19

بھارت میں کورونا سے صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جا رہی ہے جس سے اس ملک کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔


بھارت میں کورونا سے صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جا رہی ہے جس سے اس ملک کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نےصحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر آج جمعرات کے روز رپورٹ دی ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 52 ہزار123 معاملے رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 83 ہزار 792 ہوگئی ہے اور 775 افراد کی اس بیماری کی وجہ سے موت ہونے سے اب تک 34 ہزار 968 لوگ اس کی زد میں آکر دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں تاہم کورونا سے صحت یاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 10 لاکھ 20 ہزار 582 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا اب بھی وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔


خبر کا کوڈ: 470978

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/470978/بھارت-میں-کورونا-بے-قابو-دن-بدن-ابتر-صورتحال

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com