QR codeQR code

نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

30 Jul 2020 گھنٹہ 14:47

فائرنگ کے واقعے کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں


پاکستان کے علاقے دیر لوئر کے نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او دیر لوئر کے مطابق نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، فریقین کے درمیان جنگل کا تنازعہ تھا اور جنازے میں آمنا سامنا ہوتے ہی دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 470970

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/470970/نماز-جنازہ-کے-دوران-فائرنگ-سے-10-افراد-جاں-بحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com