QR codeQR code

بھارتی ریاستوں میں داعش کے دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔اقوام متحدہ

26 Jul 2020 گھنٹہ 16:19

بھارتی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش کے دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔


اقوام متحدہ کی دہشت گردی سے متعلق ایک رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ بھارتی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش کے دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اقوام متحدہ نے دہشت گردی سے متعلق ایک رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش کے دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

داعش اور القاعدہ وغیرہ سے متعلق تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ برصغیر افغانستان کے نیمروز، ہلمند اور قندھار صوبوں سے  کام کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ کے بنگلا دیش، بھارت اور میانمار میں ڈیڑھ سے 200 کے قریب ممبران ہیں جب کہ دہشت گرد تنظیم اے کیو آئی ایس کا موجودہ رہنما اسامہ محمود اپنے سابق رہنما کی موت کا بدلہ لینے کے لئے خطے میں انتقامی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 470530

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/470530/بھارتی-ریاستوں-میں-داعش-کے-دہشت-گردوں-کی-بڑی-تعداد-موجود-ہے-اقوام-متحدہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com