QR codeQR code

امریکہ کو دنیا میں کام کرنے کا فن سیکھنا چاہیئے جو کثیر قطبی اور کثیرالجہتی ہے۔

24 Jul 2020 گھنٹہ 16:52

امریکہ کو اب ان اتحادوں سے آگے بڑھنا ہوگا جس کے ساتھ وہ گذشتہ دو نسلوں کے ساتھ ہے۔


بھارتی وزیرایس جے شنکر نے یو ایس انڈیا بزنس کونسل کی سالانہ کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کو اب ان اتحادوں سے آگے بڑھنا ہوگا جس کے ساتھ وہ گذشتہ دو نسلوں کے ساتھ ہے اور اسے ایسی دنیا میں کام کرنے کا فن سیکھنا چاہیئے جو کثیر قطبی اور کثیرالجہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت  اور امریکہ کو زیر التواء پڑے تجارتی مسائل کو حل کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر سوچنے کی ضرورت ہے۔ ایس جے شنکر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا اور ہمیں زیر التواء معاملات کو حل کرنا ہوگا اور بڑے اہداف پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں معاشی تعلقات کی اہمیت کو سمجھتا ہوں۔ یہ ہماری روزی روٹی کے مسائل ہیں اور ممالک کے مابین باہمی تعلقات کی اصل وجہ ہیں، لیکن ساتھ ہی میں یہ بھی مانتا ہوں کہ بھارت  اور امریکہ کو اس سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے۔ بھارت  کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت  اور امریکہ کو ٹیکنالوجی اور جدت کے میدان میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایس جے شنکر نے یہ باتیں ایک ایسے وقت میں کہی ہیں جب پوری دنیا کورونا وائرس کی وباء کی لپیٹ میں ہے اور بھارت  چین سرحد پر طویل مدتی تناؤ جاری ہے۔ ایس جے شنکر نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارت  کبھی بھی کسی دھڑے کا حصہ نہیں بنے گا۔


خبر کا کوڈ: 470300

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/470300/امریکہ-کو-دنیا-میں-کام-کرنے-کا-فن-سیکھنا-چاہیئے-جو-کثیر-قطبی-اور-کثیرالجہتی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com