QR codeQR code

نیپال کا آئندہ ماہ سے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ

21 Jul 2020 گھنٹہ 16:30

نیپال کی حکومت کا آئندہ ماہ سے اندرون ملک اور بین الاقوامی دونوں پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ۔


نیپال کی حکومت نے آئندہ ماہ سے اندرون ملک اور بین الاقوامی دونوں پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے پی کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے وزیر سیاحت یوگیش بھٹارائی نے کہا کہ حکومت 17 اگست سے پروازوں کی اجازت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کن افراد کو اور کن ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ مارچ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مارچ میں مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا تھا او چارٹرڈ اور وطن واپسی کی پروازیں چلانے کی اجازت تھی۔


خبر کا کوڈ: 469960

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/469960/نیپال-کا-آئندہ-ماہ-سے-پروازوں-کی-بحالی-فیصلہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com